خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

عوام نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا، وردی نہیں پہنی لیکن اختیار میرے ہاتھ میں ہے، مریم نواز

Maryam Nawaz

عوام نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا، وردی نہیں پہنی لیکن اختیار میرے ہاتھ میں ہے، مریم نواز

اسلام (صداۓ روس)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انہوں نے وردی نہیں پہنی لیکن اللہ تعالیٰ اور عوام نے انہیں پنجاب کی سب سے بڑی کرسی پر بٹھایا ہے، اس لیے اختیار اب ان کے ہاتھ میں ہے۔ یہ بات انہوں نے لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جہاں انہوں نے اپنی حکومت کے مختلف اقدامات اور اصلاحات کا ذکر کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور کسی کو بھی قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ یہ کرسی مجھے عوام نے دی ہے، اور اللہ نے میری مدد کی ہے، میں نے وردی نہیں پہنی، نہ کسی سازش کے تحت آئی ہوں، لیکن آج اختیار میرے ہاتھ میں ہے، اور میں اس اختیار کو عوام کی بہتری کے لیے استعمال کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے ان پر اعتماد کیا ہے اور وہ اس اعتماد کو ٹھیس نہیں پہنچنے دیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں جس طرح سرکاری اداروں کو ذاتی مفادات کے لیے استعمال کیا گیا، اب ایسا نہیں ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ ان کی حکومت میرٹ، شفافیت اور قانون کی پاسداری کو یقینی بنائے گی، اور ایسے عناصر جو ریاستی رٹ کو چیلنج کریں گے، ان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔ ان کے اس بیان کو بعض سیاسی مبصرین نے ماضی کے فوجی اور طاقتور غیر منتخب کرداروں کے پس منظر میں ایک واضح پیغام قرار دیا ہے۔

شئیر کریں: ۔