عوام کے لیے پیٹرول بم تیار، فی لیٹر بھاری اضافے کا امکان

Petrol Pump Petrol Pump

عوام کے لیے پیٹرول بم تیار، فی لیٹر بھاری اضافے کا امکان

اسلام آباد (صداۓ روس)
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے حوالے سے نئی تجاویز سامنے آ گئی ہیں، جن کے مطابق آج رات بارہ بجے کے بعد پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق مجوزہ سمری میں مختلف مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں ردوبدل کی سفارش کی گئی ہے۔ دستاویزی تجاویز کے تحت پیٹرول کی قیمت میں فی لیٹر 4 روپے 39 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جس کے بعد نئی ممکنہ قیمت 257 روپے 56 پیسے فی لیٹر ہو سکتی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے 40 پیسے فی لیٹر تک اضافے کی سفارش کی گئی ہے، جس سے ڈیزل کی نئی ممکنہ قیمت 273 روپے 78 پیسے فی لیٹر بننے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں فی لیٹر 6 روپے 55 پیسے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ قیمتوں میں یہ ممکنہ تبدیلیاں عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور ایکسچینج ریٹ میں اتار چڑھاؤ کے تناظر میں مرتب کی گئی ہیں۔ حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا حتمی اعلان وزیراعظم کی منظوری کے بعد کیا جائے گا، جس کے بعد باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

Advertisement