پیٹرول کی قیمت میں 14روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ

Petrol pump Petrol pump

اسلام آباد (صداۓ روس)

Petroleum Division نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 14 روپے 92 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 414 روپے 78 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 15 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 414 روپے 58 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 41 روپے 80 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 318 روپے 96 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل پر فی لیٹر لیوی میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ پیٹرول پر لیوی 103 روپے 50 پیسے سے بڑھا کر 117 روپے 41 پیسے فی لیٹر کر دی گئی ہے، جبکہ ڈیزل پر لیوی 28 روپے 69 پیسے سے بڑھا کر 42 روپے 60 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوچکا، جبکہ یہ نرخ ایک ہفتے کے لیے مقرر کیے گئے ہیں۔