پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان
اسلام آباد (صداۓ روس)
یکم اگست 2025 سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل متوقع ہے۔ صنعتی ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی اور روپے کی قدر میں بہتری کے باعث پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں کم ہو سکتی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، پیٹرول کی قیمت میں 9.07 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے، جس کے بعد نئی ممکنہ قیمت 272.16 روپے سے گھٹ کر 263.08 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لیٹر کمی متوقع ہے، جس سے نئی قیمت 283.35 روپے سے کم ہو کر 280.62 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ دوسری جانب، مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت میں 3.55 روپے فی لیٹر اضافہ متوقع ہے، جس سے اس کی قیمت 181.33 روپے سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔ لائٹ ڈیزل بھی 2.33 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے، اور اس کی نئی ممکنہ قیمت 167.76 روپے سے بڑھ کر 170.09 روپے فی لیٹر ہو جائے گی۔
ماہرین کے مطابق یہ تبدیلیاں 15 روزہ جائزہ پالیسی کے تحت یکم اگست سے نافذ العمل ہوں گی، تاہم حتمی فیصلہ وزارت خزانہ اور اوگرا کی مشاورت سے وزیراعظم کی منظوری کے بعد ہوگا۔