اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس میں 49 افراد کو لے جانے والا مسافر طیارہ لاپتہ

An-24

روس میں 49 افراد کو لے جانے والا مسافر طیارہ لاپتہ

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے مشرق بعید کے علاقے “آمور ریجن” میں 49 افراد کو لے جانے والا ایک مسافر طیارہ پرواز کے دوران لاپتہ ہوگیا ہے۔ یہ اطلاع خطے کے گورنر واسلی اورلوف نے جمعرات کے روز دی۔ گورنر کے مطابق، اے این-24 ٹوئن ٹربوپروپ قسم کا یہ مسافر طیارہ شہر بلاگوویشچنسک سے روانہ ہو کر ٹنڈا کی جانب محوِ پرواز تھا۔ کل 570 کلومیٹر طویل اس فضائی سفر کے دوران طیارے میں 43 مسافر سوار تھے، جن میں پانچ بچے بھی شامل تھے، جبکہ چار افراد پر مشتمل عملہ بھی طیارے میں موجود تھا۔ ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ طیارہ منزل کے قریب پہنچنے سے چند کلومیٹر پہلے ریڈار سے غائب ہوگیا۔ اس کے بعد فوری طور پر ریسکیو اور تلاش کی کارروائیاں شروع کر دی گئی ہیں، تاہم تاحال طیارے کا سراغ نہیں لگایا جا سکا۔

واقعے کی سنگینی کے پیش نظر حکام نے مختلف ایجنسیوں کے تعاون سے وسیع پیمانے پر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ مقامی حکومت اور فیڈرل ایوی ایشن حکام کی جانب سے مزید تفصیلات کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

Share it :