اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پاکستانی بھائیوں کے لئے دعاگو ہوں، یہ الفاظ ہمارے دل کی گہرائیوں سے نکلتے ہیں, مفتی روس

پاکستانی بھائیوں کے لئے دعاگو ہوں، یہ الفاظ ہمارے دل کی گہرائیوں سے نکلتے ہیں, مفتی روس

قازان (اشتیاق ہمدانی)

حالیہ دنوں میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی نے ہماری دھڑکنوں کو بے قابو کر دیا ہے۔ پاکستانی بھائیوں کے لئے دعاگو ہوں، یہ الفاظ ہمارے دل کی گہرائیوں سے نکلتے ہیں۔ یہ بات رشیا کے مفتی رواحیل گینتودین اسلموچ نے صدائے روس کے چیف ایڈیٹر اشتیاق ہمدانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ، ان کا کہنا تھا کہ ہمیں امن کی راہ اختیار کرنی چاہیے۔

رواحیل گینتودین اسلموچ نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کی اہمیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ باہمی مسائل کا حل صرف بات چیت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ حالیہ واقعات نے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان دوریاں بڑھا دی ہیں، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ دونوں قومیں تاریخی، ثقافتی اور جغرافیائی طور پر پڑوسی اور جڑی ہوئی ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دونوں حکومتیں اپنی عوام کے بہتر مستقبل کے لئے ایک دوسرے کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔ ان کا پیغام یہ تھا کہ امن اور محبت ہی وہ راستہ ہے جو دونوں ممالک کو ترقی کی طرف لے جا سکتا ہے۔ دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پاکستانی بھائیوں کو امن عطاء فرمائے۔

Share it :