پاکستان
تاجکستان کے صدر دو روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے

تاجکستان کے صدر دو روزہ دورے پرپاکستان پہنچ گئے
اسلام آباد (صداۓ روس)
تاجکستان کے صدر امام علی رحمان دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے جبکہ دونوں ممالک کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے تاجک صدر کے دورے کو تعاون کے نئے دور کا آغاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ریلوے، روڈ اور انرجی نیٹ ورک کے فروغ کا خواہاں ہے، کاسا 1000منصوبے کی جلد تکمیل چاہتے ہیں جبکہ تاجک صدرنے کہا کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے خواہشمند ہیں‘دہشت گردی سمیت دیگر چیلنجوں سے مل کر نمٹیں گےاور افغانستان میں امن و استحکام کے لئے کام کریں گے۔ بدھ کو یہاں شہباز شریف اور صدر امام علی رحمان کے درمیان ون آن ملاقات اور وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے۔ اس موقع پر مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ تاجکستان کے صدر کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔امام علی رحمان نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخطوں سے ان تعلقات کو نئی جہت ملے گی‘ہم نے تاجکستان کو گوادر اور کراچی کی بندرگاہوں تک رسائی سے متعلق بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔قبل ازیں اسلام آباد انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر وفاقی وزیرتجارت سید نوید قمر نے پاکستان پہنچنے پر تاجک صدرکا پرتپاک استقبال کیا۔
پاکستان
صدر پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ محسن باری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

دبئی (صدائے روس) – صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہائش گاہ پر وومن ڈے کے موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماوں اور جیالوں نے شرکت کی اس موقع پر خواتین کہ کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری نے کہا کہ خواتین کا کردار پاکستان بنانے میں انتہائی اہم تھا اور اس کے بعد پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھی خواتین کا انتہائی اہم کردار ھے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے تحفظ اور حقوق کے لیے آواز بلند کی اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو تھیں۔
اس موقع پر سینئر نائب صدر خواتین ونگ عائشہ منیر ہانس ، سیکرٹری اطلاعات نجمہ جیلانی ، فوزیہ اظہار ، رومہ بٹ و دیگر نے شرکت کی اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیک کاٹا۔
جن رہنماؤں نے شرکت کی ان میں ملک اسلم ، عرفان قمر گوندل ، شفیق الرحمان صدیقی ، رضوان عبداللہ ، محمد ارشد بٹ ، ملک خرم شہزاد اعوان، علی ناگی ، میاں فرحان جمیل ، فرحان جمیل اور حسیب منیر شامل تھے
- انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
- انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
- انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
- انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا