صدر پوتن نے ازبکستان کے دورے کی دعوت قبول کرلی، ازبک صدر
ماسکو صداۓ روس
روس کے صدر ولادی میرپوتن نے ازبک صدر شوکت مرزیوف کی ازبکستان کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں نے جمعہ کو کریملن میں اپنی بات چیت کے بعد جاری کردہ ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ ازبکستان کے صدر شوکت مرزیوئیف نے روسی فیڈریشن کے صدر ولادیمیرپوتن اور تمام روسی عوام کا پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا اور روسی فیڈریشن کے صدر کو ازبکستان کے دورے کی دعوت دی۔ ازبک صدر کی جانب سے دی گئی دورہ کی دعوت روسی صدر قبول کر لی گئی. ملاقات کے بعد پریس سے بات کرتے ہوئے ازبک صدر مرزییوئیف نے کہا کہ ان کی صدر پوتن کو دی گئی دورہ ازبکستان کی دعوت قبول کر لی گئی ہے اور جلد روسی ہم منصب ازبکستان کا دورہ کریں گے.