اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

صدر پوتن کا ماسکو میں ایک نئی مسجد کی تعمیر کی تجویز سے اتفاق

صدر پوتن کا ماسکو میں ایک نئی مسجد کی تعمیر کی تجویز سے اتفاق

صدر پوتن کا ماسکو میں ایک نئی مسجد کی تعمیر کی تجویز سے اتفاق

ماسکو اشتیاق ہمدانی
ماسکو میں مسلمانوں کی بڑھتی آبادی کے سبب ایک نئی مسجد کی تعمیر کی تجویر سے روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے اتفاق کیا ہے۔ چیچنیا کے سربراہ رمضان قادروف نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن سے ملاقات میں تجویز پیش کی کہ صدر پوتن ماسکو شہر کے جنوبی بوتوو میں ایک مسجد تعمیر کی جائے، اس تجویز سے روسی صدر نے اتفاق کیا۔ “اس وقت ماسکو میں 30 لاکھ سے زیادہ مسلمان رہتے ہیں، اور اس لیے نئی مذہبی سہولیات کی تعمیر کی ضرورت ہے۔ اکثر جمعہ اور اسلامی تہواروں کے موقع پر مساجد میں جگہ نہ ہونے کی وجہ سے لوگ سڑکوں پر نماز ادا کرنے پر مجبور ہوتے ہیں۔

رمضان قادروف کا صدر پوتن سے ملاقات کے بعد کہنا تھا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ولادیمیر ولادیمیرووچ پوتن نے دارالحکومت میں ایک نئی مسجد کی تعمیر کے خیال کی حمایت کی ہے۔

Share it :
Translate »