روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ انڈونیشیا میں جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کرینگے

روسی صدر پیوٹن اور چینی صدر شی جن پنگ انڈونیشیا میں ہونے والے جی ٹوئنٹی سربراہی اجلاس میں شرکت کرینگے۔

انڈونیشین صدر نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ صدر پیوٹن اور صدر شی جن پنگ نے انہیں جی ٹوئنٹی اجلاس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین پرحملے کے تناظر میں صدر پیوٹن کو اجلاس میں شرکت کی دعوت نہ دینے کیلئے انڈونیشین صدر پرمغربی ملکوں کا دباؤ تھا۔

Advertisement

انڈونیشین صدر جوکو ودودو نے یوکرینی صدر زیلنسکی کو بھی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے جس پریوکرینی صدر نے اجلاس میں ورچوئل شرکت کی حامی بھری ہے۔

جی ٹوئنٹی اجلاس رواں سال نومبر میں انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں ہوگا۔