اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

صدر پوتن اور ٹرمپ کے درمیان فون پر گفتگو

Putin and Trump call

صدر پوتن اور ٹرمپ کے درمیان فون پر گفتگو

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بتایا کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے اپنے امریکی ہم منصب ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔ پیسکوف نے کہا کہ صدر پوتن اور امریکی رہنما ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ابھی ختم ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بہت طویل فون کال تھی، یہ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک جاری رہی۔ ٹرمپ نے حالیہ ہفتوں میں بارہا روسی صدر کے ساتھ بات کرنے کے منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔ امریکی رہنما نے یوکرین کے تنازع پر بہت زیادہ توجہ دی ہے اور اسے ختم کرنے میں مدد کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی روسی صدر سے ٹیلیفونک بات چیت ہوئی ہے۔ اپنے بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کرنے پر بات چیت ہوئی۔ انھوں نے کہا کہ یوکرین کے معاملے پر مذاکراتی ٹیمیں بنانے پر اتفاق ہوا۔ یوکرین کے صدر کو بھی یوکرین مذاکرات کی بات سے آگاہ کروں گا۔

Share it :
Translate »