اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

صدر پوتن کی مسلمانوں کوعیدالاضحیٰ کی مبارک باد

Putin

صدر پوتن کی مسلمانوں کوعیدالاضحیٰ کی مبارک باد

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے دنیا بھر کے مسلمانوں، بالخصوص روس میں بسنے والے مسلمانوں کو عیدالاضحیٰ کے موقع پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔ کریملن کی جانب سے جاری ہونے والے پیغام میں صدر پوتن نے کہا کہ عیدالاضحیٰ نہ صرف اسلام کے مقدس ترین ایام میں سے ایک ہے، بلکہ یہ روحانی پاکیزگی، قربانی، رحم دلی اور بھائی چارے کی علامت بھی ہے۔

انہوں نے کہا کہ روسی معاشرے میں مسلمان شہریوں کا کردار نہایت اہم ہے۔ مسلمان روایتی طور پر ملک کی ثقافتی، روحانی اور اخلاقی اقدار کو فروغ دینے میں مصروف ہیں اور وہ باہمی ہم آہنگی، بین المذاہب ہمکاری اور معاشرتی ترقی کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

صدر پوتن نے مزید کہا کہ روسی مسلمان اپنے بزرگوں کے ورثے کو سنبھالے ہوئے ہیں اور اپنی زندگی کو اعلیٰ اخلاقی اصولوں کی روشنی میں استوار کر رہے ہیں۔ انہوں نے ملک کے سماجی، تعلیمی، انسان دوست اور حب الوطنی کے منصوبوں میں فعال شرکت کو بھی سراہا۔ انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر عیدالاضحیٰ کے موقع پر تمام مسلمانوں کے لیے خیر، خوشی اور کامیابی کی دعا کی۔

Share it :