اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

صدر پوتن کی پریگوزن سمیت جیٹ حادثے میں ہلاک افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

صدر پوتن کی پریگوزن سمیت جیٹ حادثے میں ہلاک افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت

صدر پوتن کی پریگوزن سمیت جیٹ حادثے میں ہلاک افراد کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت
ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولا دی میرپوتن کا بغاوت کرنے والی نجی فوج ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزن کی طیارہ حادثے میں ہلاکت پر رد عمل سامنے آگیا. روسی صدر ولادیمیر پوتن نے ایمبریئر جیٹ کے حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا ہے جس میں نجی ملٹری کمپنی ویگنر کے سربراہ یوگینی پریگوزن سوار تھے۔ روسی صدر نے دونیسک عوامی جمہوریہ کے سربراہ ڈینس پوشیلن کے ساتھ ایک ملاقات میں کہا کہ طیارے کے حادثے کے بارے میں تمام مرنے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرنا چاہتا ہوں۔

یاد رہے روس میں طیارے کے حادثے میں روسی نجی ملیشیا ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن سمیت 10 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

روسی حکام کے مطابق طیارہ ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جارہا تھا اور ماسکو کے قریب ہی حادثہ پیش آیا جس میں تمام افراد ہلاک ہوگئے ۔ روسی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام نے تصدیق کی ہےکہ نجی طیارے میں ویگنر گروپ کے سربراہ یوگینی پریگوزن بھی سوار تھے۔

Share it :
Translate »