صدر پوتن سے ایرانی رہنما کے مشیر کی ملاقات
ماسکو(صداۓ روس)
صدر پوتن سے ایرانی رہنما کے مشیر کی ملاقات ہوی جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا. روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کریملن میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سپریم لیڈر کے اعلیٰ مشیر علی لاریجانی سے ملاقات کی۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہدایت پر علی لاریجانی نے مشرق وسطیٰ میں موجودہ کشیدگی، بالخصوص ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اسلامی جمہوریہ کے مؤقف سے روسی قیادت کو آگاہ کیا۔ روسی فریق نے خطے میں استحکام کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تمام معاملات کو سیاسی ذرائع سے حل کیا جانا چاہیے۔
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہدایت پر علی لاریجانی نے مشرق وسطیٰ میں جاری حالیہ کشیدگی، خصوصاً ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر اسلامی جمہوریہ ایران کا مؤقف روسی قیادت کے سامنے پیش کیا۔ اس موقع پر روسی فریق نے خطے میں استحکام کی حمایت کرتے ہوئے اس امر پر زور دیا کہ ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق تمام امور کو سیاسی ذرائع سے پرامن طریقے سے حل کیا جانا چاہیے۔