صدر پوتن نے صدارتی حلف اٹھا لیا

Putin Putin

صدر پوتن نے صدارتی حلف اٹھا لیا

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے نومنتخب صدر ولادیمیر پوتن نے ماسکو کے کریملن میں ایک تقریب میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا. ماسکو میں صدارتی محل کریملن میں اپنے عہدے کا پانچواں حلف اٹھانے والے ولادیمیر پیوٹن کی افتتاحی تقریب جاری ہے۔ یاد رہے 71 سالہ تجربہ کار روسی سیاستدان اس سال کے شروع میں 87.28 فیصد ووٹوں کے ساتھ دوبارہ صدر منتخب ہوئے تھے۔

1996 کے بعد سے تقریب کے بنیادی عناصر میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، جب اسے بورس یلسن کی دوسری میعاد کے آغاز کے لیے استعمال کیا گیا، اگرچہ کریملن کے مطابق، کچھ تفصیلات نئی ہو سکتی ہیں۔ توقع ہے کہ صدر پوتن اس تقریب کے دوران صدارتی گاڑی اورس سینیٹ کا اپ ڈیٹ ورژن استعمال کریں گے۔

Advertisement

روسی صدر نے کریملن میں اپنے عہدے کا حلف اٹھایا جس میں تقریبا ڈھائی ہزار مہمانوں نے شرکت کی.