صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کی غیر رسمی ملاقات

Shahbaz Sharif Shahbaz Sharif

صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کی غیر رسمی ملاقات

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کے درمیان عرب اسلامی سربراہی اجلاس کے اختتام پر ایک غیر رسمی ملاقات ہوئی۔ یہ ملاقات خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ہوئی جہاں دونوں رہنماؤں نے مصافحہ کیا اور مختصر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی شریک تھے۔ ذرائع کے مطابق 25 ستمبر کو صدر ٹرمپ اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان ایک علیحدہ ملاقات کا امکان ہے، جس میں عالمی اور علاقائی امور پر تفصیلی گفتگو متوقع ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے ایک نجی نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر عالمی امن کے قیام کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہے ہیں۔ انہوں نے صدر ٹرمپ کی تقریر کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس میں کئی کلیدی نکات شامل تھے۔

Advertisement

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے پاک بھارت کشیدگی کم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اور پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان عالمی برادری کے ساتھ مل کر مسائل کے پائیدار حل کی جستجو جاری رکھے گا۔