خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مملکت سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر پیغام

Shahbaz Sharif

وزیراعظم محمد شہباز شریف کا مملکت سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر پیغام

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان کی عوام اور حکومت کی جانب سے میں خادم الحرمین شریفین عزت مآب شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور اپنے عزیز سعودی بھائیوں اور بہنوں کو سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر نہایت گرم جوشی کے ساتھ مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
لاکھوں پاکستانی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں، اور وہاں کی تعمیر و ترقی میں سرگرم عمل ہیں۔ پاکستانی برادری کی سعودی عرب میں خدمات دونوں برادر ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات، خوشحالی اور ترقی کا باعث ہیں۔ آج کی اس پر مسرت گھڑی میں مملکت سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر میں پاکستان کی جانب سے یہ عزم دہراتا ہوں کہ ہم اس دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ اللہ تعالی مملکت سعودی عرب کو ہمیشہ ترقی اور عظمت سے نوازے۔ پاک سعودی اخوت پائندہ باد مملکت سعودی عرب زندہ باد۔

شئیر کریں: ۔