وزیراعظم شہبازشریف کا بھارتی طیارہ حادثے پر اظہار افسوس
اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے بھارتی شہر احمدآباد میں طیارہ حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پردکھ کا اظہارکیا ہے ۔ سوشل میڈیاپلیٹ فارم”ایکس”پر اپنے ایک بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ احمد آباد کے قریب ایئر انڈیا کی فلائٹ کے آج ہونے والے المناک حادثے پر غمزدہ ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے طیارہ حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر متاثرہ خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری دعائیں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے شہر احمدآباد میں پیش آنے والے طیارہ حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعزیتی بیان میں وزیراعظم نے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور یکجہتی کا پیغام دیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام بھارتی عوام کے ساتھ ہیں اور ہم متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے بھی دعا کی۔ واضح رہے کہ بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمدآباد میں پیش آنے والے اس فضائی حادثے میں متعدد افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے ہیں، جب کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔