اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان کے دو روزہ دورے پر روانہ

Shahbaz Sharif

وزیراعظم شہباز شریف تاجکستان کے دو روزہ دورے پر روانہ

اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیر اعظم محمد شہباز شریف صدر امام علی رحمانوف کی دعوت پر آج تاجکستان کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ دوشنبے میں وزیراعظم صدر امام علی رحمانوف، چیئرمین ایوان نمائندگان ذوکرزادہ محمدتوہر اور وزیراعظم قاہر رسول زادہ سے ملاقات کریں گے۔ یہ دورہ پاکستان اور تاجکستان کے درمیان باقاعدہ اعلیٰ سطحی تبادلوں کا حصہ ہے۔ دونوں فریق دو طرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے باہمی دلچسپی کے شعبوں پر وسیع پیمانے پر بات چیت کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان خاص طور پر علاقائی روابط، تجارت، عوام سے عوام کے رابطوں اور توانائی کے ساتھ ساتھ کثیر الجہتی امور پر تعاون کیا جائے گا.

پاکستان اور تاجکستان تعاون کے مختلف شعبوں میں معاہدوں اور مفاہمت ناموں پر بھی دستخط کریں گے۔ پاکستانی وفد میں وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف اور وزیرِ اطلاعات عطا تارڑ بھی شامل ہیں۔ دوشنبے آمد پر وزیراعظم تاجکستان کے قومی ہیرو اسماعیل سامانی کی یادگار پر پھول رکھیں گے، وہ قصر ملت کا دورہ کریں گے جہاں وہ تاجکستان کے صدر امام علی رحمٰن سے ملاقات کریں گے۔

Share it :
Translate »