وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کا امکان
اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق یہ ملاقات بدھ کے روز سوئٹزرلینڈ کے شہر ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے موقع پر متوقع ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان وفود کی سطح پر باضابطہ ملاقات ہو سکتی ہے، جس میں پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات، باہمی تعاون کے امور اور خطے کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں علاقائی امن، معاشی تعاون، تجارتی روابط اور عالمی سیاسی صورتحال بھی زیرِ بحث آنے کا امکان ہے۔ تاہم سرکاری سطح پر ملاقات کے شیڈول کی حتمی تصدیق تاحال نہیں کی گئی۔