اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس میں نجی طیارہ گر کر تباہ، واگنر گروپ کے سربراہ بھی مرنے والوں میں شامل

روس میں نجی طیارہ گر کر تباہ، واگنر گروپ کی سربراہ بھی مرنے والوں میں شامل

روس میں نجی طیارہ گر کر تباہ، واگنر گروپ کے سربراہ بھی مرنے والوں میں شامل
ماسکو (صداۓ روس)
ماسکو سے سینٹ پیٹرزبرگ جانے والا نجی جیٹ طیارہ روس کے تیور ریجن میں گر کر تباہ ہو گیا۔ روس کی ایمرجنسی وزارت نے کہا کہ جہاز میں سوار تمام دس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس وقت ایسی اطلاعات سامنے آ رہی ہیں کہ ویگنر پرائیویٹ ملٹری کمپنی کے سربراہ اگننے پریگوزن بھی ان مسافروں میں شامل تھے جو ہلاک ہو گئے ہیں۔ روس کی وزارت ہنگامی حالات کے ایک اہلکار نے تاس کو بتایا کہ ایمبریئر طیارہ شیرمیٹیوو سے سینٹ پیٹرزبرگ کی طرف جا رہا تھا۔ اس طیارے میں عملہ کے تین اور ٹوٹل سات مسافر سوار تھے، جن کی بدقسمتی سے تمام کی مرنے کی اطلاعات ہیں.

یہ حادثہ شمال مغربی ٹور ریجن میں کوزنکینو گاؤں کے قریب پیش آیا۔ کچھ روسی میڈیا آؤٹ لیٹس نے طیارے کی شناخت یمبرایر لیگکے ٦٠٠ کے طور پر کی ہے، جس کا ٹیل نمبر آر آے ٠٢٧٩٥ ہے، جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ اس کا تعلق روسی نجی ملٹری گروپ واگنر کے سربراہ پریگوزن سے ہے۔ تاہم روسی حکام کی جانب سے اس بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔

Share it :
Translate »