برطانیہ میں اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے فلسطین کی حمایت میں مظاہرے

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک)
برطانیہ کے دارالحکومت لندن میں واقع خود اسرائیلی سفارتخانے کے سامنے فلسطین کے حامیوں نے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین مقبوضہ بیت المقدس کے شیخ جراح محلے سے جبری طور پر فلسطینیوں کو نکال باہر کرنے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے.

یہ بھی پڑھیں

برطانیہ میں اب بغیر ماسک کے گھروں سے نکلنے کی اجازت ہوگی

Advertisement

برطانیہ میں خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ مکمل ہو گئی

مقبوضہ مشرقی یروشلم کے فلسطینی محلے شیخ جراح میں نسلی تطہیر کا سامنا کرنے والے فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے اور فلسطین کی آزادی اور اسرائیل پر پابندیوں کا مطالبہ کرنے کے لیے لندن میں اسرائیلی سفارت خانے کے باہر سینکڑوں مظاہرین جمع ہوئے۔ مقررین نے اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے اور اسرائیلی فوجی قبضے کی مغربی سامراجی حمایت پر احتجاج کیا۔