پی ٹی آئی کا 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 14 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات سے متعلق قانونی امور کا جائزہ لیا اور ارکان اسمبلی کے استعفوں سے متعلق پی ٹی آئی کی قانونی حکمت عملی پر بریفنگ دبھی ی۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی ٹی آئی قانونی ٹیم نے عدالتوں میں دائر درخواستوں پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا اور فیصلہ کیا گیا کہ تحریک انصاف 14 اگست کو اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرے گی۔