شہباز گل 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا، جہاں انہیں 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو ایف ایٹ کچہری میں جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کے روبرو پیش کیا گیا۔ جبکہ پولیس نے میڈیا کو کوریج سے منع کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں داخلے سے روک دیا۔

عدالت میں پولیس کی جانب سے ڈاکٹر شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جب کہ ان کے وکیل فیصل چودھری نے پولیس کی درخواست کی مخالفت کی۔ عدالت نے شہباز گل کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

Advertisement

کچھ دیر بعد عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے پولیس کی استدعا منظور کرلی اور شہباز گل کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔