اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

تحریک انصاف کے 15، ن لیگ کے تین ارکان نے حلف اٹھا لیا

پنجاب اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 15، مسلم لیگ ن کے تین اور ایک آزاد رکن نے حلف اٹھا لیا۔

یہ نو منتخب اراکین وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ووٹ بھی کاسٹ کر سکیں گے، اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی نے نو منتخب اراکین سے حلف لیا۔

آج بروز جمعہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا انتخاب ہوگا، اس حوالے سے ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز جبکہ پی ٹی آئی اور ق لیگ کے متفقہ امیدوار پرویز الہیٰ ہیں۔

Share it :
Translate »