اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد منظور

پنجاب اسمبلی میں ڈپٹی اسپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی۔

پی ٹی آئی کے رہنما اور پارلیمانی لیڈر راجہ بشارت نے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد جمع کرائی جسے کثرت رائے سے منظور کرلیا ہے۔

پرویز الٰہی کے وزیر اعلی پنجاب بننے کے بعد پی ٹی آئی کی جانب سے اسپیکر کے لیے سبطین خان اور ڈپٹی اسپیکر کے لیے واثق قیوم کا نام سامنے آیا ہے۔

Share it :
Translate »