پنجاب ٹریفک پولیس کے یونیفارم میں تبدیلی کی منظوری

Traffic Police Lahore Traffic Police Lahore

پنجاب ٹریفک پولیس کے یونیفارم میں تبدیلی کی منظوری

اسلام آباد (صداۓ روس)
وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک پولیس کا یونیفارم تبدیل کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق دفتری عملے اور فیلڈ میں تعینات اہلکاروں کے لیے الگ الگ یونیفارم متعارف کرایا جائے گا تاکہ ڈیوٹی کی نوعیت کے مطابق شناخت اور سہولت کو بہتر بنایا جا سکے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دفتری عملے کے لیے نیلے رنگ کا پینٹ کوٹ یونیفارم کا حصہ ہوگا، جبکہ فیلڈ میں فرائض انجام دینے والے ٹریفک اہلکاروں کے لیے جرسی اور ریفلیکٹر پر مشتمل نیا یونیفارم مقرر کیا گیا ہے، جو سڑکوں پر بہتر نمایاں ہونے میں مدد دے گا۔ ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں یونیفارم کی تبدیلی سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا، جس کے بعد مرحلہ وار نئے یونیفارم پر عملدرآمد شروع کیا جائے گا۔