اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پنجاب پولیس کو دوہری شہریت کے سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی ہدایت

pakistan Punjab police

پنجاب پولیس کو دوہری شہریت کے سرٹیفکیٹ جمع کروانے کی ہدایت

اسلام آباد (صداۓ روس)
انسپکٹر جنرل پولیس (آئی جی پی) پنجاب کی ہدایت پر صوبے بھر کے پولیس افسران و اہلکاروں کو حکم دیا گیا ہے کہ اگر وہ دوہری شہریت رکھتے ہیں تو اس کا باقاعدہ سرٹیفکیٹ فوری طور پر متعلقہ حکام کو جمع کروائیں۔ اس اقدام کا مقصد پولیس کے اندر شفافیت اور سیکیورٹی کے تقاضوں کو یقینی بنانا ہے۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق سٹی پولیس آفیسر (سی پی او) راولپنڈی سید خالد حمدانی نے اپنے دائرہ اختیار میں شامل تمام اہم شعبوں بشمول سیکیورٹی، سی آئی اے، انویسٹی گیشن، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، محرر پولیس لائنز، سیکیورٹی ڈویژن، ڈولفن فورس، ایلیٹ فورس اور دیگر متعلقہ یونٹس کو باقاعدہ طور پر آگاہ کیا ہے کہ وہ پیر تک ہر صورت یہ سرٹیفکیٹ جمع کروائیں۔

یہ ہدایت نہ صرف اُن افسران اور اہلکاروں کے لیے ہے جو دوہری شہریت رکھتے ہیں بلکہ اُن کے لیے بھی ہے جو نہیں رکھتے، تاکہ دونوں صورتوں کا ریکارڈ مرتب کیا جا سکے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد مستقبل میں کسی بھی ممکنہ تضاد یا سیکیورٹی خدشے سے بچاؤ ہے، خصوصاً ان حساس اداروں میں جہاں معلومات اور فرائض کی نوعیت انتہائی اہم اور خفیہ ہوتی ہے۔

Share it :