خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

پوتن نے ایرانی صدر کو روس۔امریکا الاسکا سربراہی ملاقات کے نتائج سے آگاہ کیا

Putin

پوتن نے ایرانی صدر کو روس۔امریکا الاسکا سربراہی ملاقات کے نتائج سے آگاہ کیا

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر پوتن نے اپنے ایرانی ہم منصب مسعود پزشکیان کو امریکا کے ساتھ الاسکا میں ہونے والی سربراہی ملاقات کے نتائج سے آگاہ کیا ہے۔ کریملن پریس سروس کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں پوتن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ 15 اگست کو اینکریج، الاسکا میں ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بیان کیں۔ کریملن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ صدر پوتن نے گفتگو کے دوران روس۔امریکا مذاکرات کے اہم نکات ایرانی صدر کے ساتھ شیئر کیے۔ بیان کے مطابق ملاقات میں یوکرین تنازعے کے پرامن حل پر خاص طور پر توجہ دی گئی۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اس موقع پر یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے جاری سفارتی کوششوں کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ ایران خطے میں امن اور استحکام کے قیام کی ہر ممکن حمایت کرتا ہے۔ یاد رہے کہ 15 اگست کو الاسکا میں پوتن اور ٹرمپ کی ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد پوتن نے میڈیا کو بتایا تھا کہ فریقین نے یوکرین تنازعے کے حل پر تفصیلی بات چیت کی۔ امریکی صدر ٹرمپ نے بھی مذاکرات میں پیش رفت کا اعتراف کیا تھا، تاہم انہوں نے کہا کہ تمام معاملات پر اتفاق رائے نہیں ہو سکا۔

شئیر کریں: ۔