خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

صدر پوتن کی روسی ریلوے ملازمین کو پیشہ ورانہ دن پر مبارکباد

Russian railways

صدر پوتن کی روسی ریلوے ملازمین کو پیشہ ورانہ دن پر مبارکباد

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے موجودہ اور سابق ریلوے کارکنان کو ان کے پیشہ ورانہ دن کے موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے ورکرز ڈے ایسی روایت ہے جو کئی نسلوں کو یکجا کرتا ہے — ان لوگوں کو جن کی محنت سے روس ایک منفرد ریلوے نیٹ ورک اور مضبوط انفراسٹرکچر کور قائم کرنے میں کامیاب ہوا۔ صدر پوتن نے کہا یہی وہ بنیاد ہے جس نے روس کی مسلسل ترقی، اقتصادی استحکام اور دفاعی صلاحیتوں کو مضبوط کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے مختلف علاقوں، شہروں اور بندرگاہوں کو جوڑنے والی ریلوے سروس نہ صرف مسافروں بلکہ تجارتی سامان کی ترسیل کا بھی موثر ذریعہ بنی ہوئی ہے، جو مغربی سرحدوں سے لے کر شمالی سمندروں، بحیرہ آذوف، بحیرہ کیسپین، بحیرہ اسود اور بحرالکاہل تک پھیلی ہوئی ہے۔ صدر پوتن نے ریلوے کے مختلف شعبوں میں خدمات انجام دینے والے افراد — جیسے آپریٹرز، انجینیئرز، ٹرین ڈرائیورز، اٹینڈنٹس، تعمیراتی کارکنان اور دیگر ماہرین — کا شکریہ ادا کیا اور کہا میں ان تمام افراد کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں جو روسی ریلوے سے وابستہ ہیں، اور ساتھ ہی ان بزرگ کارکنان کا بھی جنہوں نے ماضی میں اس شعبے کی خدمت کی۔ آپ کی محنت اور لگن قابلِ تحسین ہے۔

ریلوے ورکرز ڈے روس میں ہر سال منایا جاتا ہے، تاکہ ان لاکھوں افراد کو خراجِ تحسین پیش کیا جا سکے جو ملک کے سب سے بڑے اور اہم ترین مواصلاتی نظام کو رواں رکھے ہوئے ہیں۔

شئیر کریں: ۔