خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

زلنسکی سے ملاقات ممکن مگر حالات سازگار ہونے چاہئیں، پوتن کی مشروط آمادگی

Putin Zelensky

زلنسکی سے ملاقات ممکن مگر حالات سازگار ہونے چاہئیں، پوتن کی مشروط آمادگی

ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ وہ یوکرین کے صدر ولادیمیر زلنسکی سے ملاقات کے مخالف نہیں ہیں، تاہم اس کے لیے موزوں حالات پیدا کرنا ضروری ہیں۔ صدر پوتن نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں نے بارہا کہا ہے کہ مجموعی طور پر مجھے اس ملاقات سے کوئی اعتراض نہیں، یہ ممکن ہے۔ لیکن اس کے لیے کچھ شرائط پیدا کرنا ضروری ہیں۔ بدقسمتی سے، ان شرائط کے قیام میں ابھی طویل وقت درکار ہے۔ کریملن کا مؤقف ہے کہ روس اس ملاقات کے لیے تیار ہے، لیکن اس سے قبل وسیع پیمانے پر تیاری ضروری ہے۔ روسی حکام کے مطابق، ملاقات کا مطالبہ کییف کی جانب سے بغیر کسی واضح ایجنڈے کے سامنے لایا جا رہا ہے، جو پیش رفت میں رکاوٹ ہے۔

دوسری جانب، امریکی حکام نے اس امکان کا ذکر کیا ہے کہ صدر پوتن، ولادیمیر زلنسکی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان سہ فریقی اجلاس بھی ہو سکتا ہے۔ کریملن کے معاون یوری اوشاکوف کے مطابق، ماسکو نے اس تجویز پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور ترجیح دوطرفہ روس-امریکا سربراہی اجلاس کو دی ہے۔ اوشاکوف نے بتایا کہ پیوٹن اور ٹرمپ کی ملاقات آئندہ چند دنوں میں متوقع ہے، تاہم زلنسکی کے ساتھ ملاقات کا فیصلہ حالات کی سازگاری اور ایجنڈے کی وضاحت پر منحصر ہوگا۔

شئیر کریں: ۔