ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن سینٹرل ملٹری ڈسٹرکٹ کے چیبرکل تربیتی مقام پر پہنچے، جہاں انہوں نے اسٹریٹجک کمانڈ اینڈ اسٹاف مشقوں “سینٹر-2026” کا معائنہ کیا۔
سینٹر-2026 مشقیں 28 ستمبر سے 3 اکتوبر تک جاری ہیں۔ ان کا موضوع “وسطی ایشیائی اسٹریٹجک محور پر جارحیت کو پسپا کرنے اور بحیرہ کیسپین کے علاقے میں فوجی سلامتی کو یقینی بنانے میں فوجی (قوت) تشکیلات کا استعمال” ہے۔ شائع شدہ معلومات کے مطابق ان مشقوں کا مقصد تشکیلات کے کمانڈ اسٹاف اور ہیڈکوارٹرز کی فوجی تشکیلات کے انتظام میں عملی مہارتوں کو بہتر بنانا ہے۔