خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

زیلنسکی ماسکو آئیں تحفظ کی ذاتی ضمانت دیتا ہوں، روسی صدر

Putin

زیلنسکی ماسکو آئیں تحفظ کی ذاتی ضمانت دیتا ہوں، روسی صدر

روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ اگر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی ماسکو آ کر امن مذاکرات میں شرکت کریں تو انہیں ذاتی تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ ولادیمیر پوتن نے مشرقی اقتصادی فورم میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ روس سو فیصد اس بات کی ضمانت دیتا ہے کہ زیلنسکی ماسکو آمد کے دوران کسی بھی خطرے سے محفوظ رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اعلیٰ سطح پر ملاقات کے لیے تیار ہیں۔ اگر یوکرینی قیادت چاہتی ہے تو میں کہتا ہوں کہ آئیں، ہم کام کرنے کے تمام حالات اور سیکورٹی فراہم کریں گے۔
اگرچہ پوتن نے زیلنسکی کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی خواہش کا کئی بار اظہار کیا ہے، لیکن یوکرینی صدر نے ماسکو کو مذاکرات کے مقام کے طور پر قبول کرنے سے انکار کیا ہے۔ پوتن نے یہ بھی کہا کہ وہ موجودہ حالات میں ذاتی ملاقات کو زیادہ مؤثر نہیں سمجھتے کیونکہ ماسکو کے نزدیک اعلیٰ سطحی ملاقات سے قبل امن معاہدے کی بنیادی تفصیلات طے ہونا ضروری ہیں۔

روس کی جانب سے زیلنسکی کی قانونی حیثیت پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں کیونکہ ان کی صدارتی مدت باضابطہ طور پر گزشتہ برس ختم ہو چکی ہے۔ ادھر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی گزشتہ ماہ الاسکا میں ہونے والی ملاقات کے بعد اس موضوع پر توجہ مزید بڑھ گئی ہے۔ ٹرمپ نے تجویز دی تھی کہ پوتن اور زیلنسکی پہلے دوطرفہ ملاقات کریں، اس کے بعد ان کی شرکت سے سہ فریقی اجلاس منعقد کیا جائے۔ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں امریکی میڈیا کو بتایا کچھ ہونے والا ہے، لیکن وہ ابھی تیار نہیں ہیں۔ تاہم کچھ ضرور ہوگا اور ہم یہ کام کر کے دکھائیں گے۔ واضح رہے کہ رواں برس استنبول میں روس اور یوکرین کے درمیان دو مرحلوں پر مذاکرات ہو چکے ہیں اور ماسکو نے آئندہ مرحلے کے لیے اپنے وفد کی سطح بلند کرنے کی پیشکش بھی کی ہے۔

شئیر کریں: ۔