کیوبا پر نئی پابندیاں ناقابلِ قبول ہیں، صدر ولادیمیر پوتن کا دوٹوک مؤقف

Putin Putin

کیوبا پر نئی پابندیاں ناقابلِ قبول ہیں، صدر ولادیمیر پوتن کا دوٹوک مؤقف

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کیوبا پر عائد کی جانے والی نئی پابندیوں کو “ناقابلِ قبول” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو اس نوعیت کے اقدامات کو تسلیم نہیں کرتا۔ یہ بات انہوں نے کیوبا کے وزیرِ خارجہ برونو روڈریگیز پارریلا سے ملاقات کے دوران کہی۔ صدر پوتن نے گفتگو میں زور دیا کہ روس کا مؤقف واضح، کھلا اور غیر مبہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ دور ایک “خصوصی مرحلہ” ہے جس میں نئی پابندیاں سامنے آ رہی ہیں، تاہم روس ایسے اقدامات کو قبول نہیں کرتا۔ روسی صدر نے اس موقع پر روس اور کیوبا کے درمیان تاریخی طور پر قائم خصوصی تعلقات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو ہمیشہ کیوبا کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ ان کے مطابق روس نے کیوبا کی خودمختاری، آزادی اور اپنے ترقیاتی راستے کے انتخاب کے حق کی مسلسل حمایت کی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس کیوبا کے عوام کو درپیش مشکلات سے آگاہ ہے اور گزشتہ دہائیوں میں قومی مفادات کے دفاع اور اپنے اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی جدوجہد کو سراہتا ہے۔