اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

پوتن – ٹرمپ ٹیلیفونک گفتگو مکمل، امن مذاکرات پر پیش رفت کی امید

Putin

پوتن – ٹرمپ ٹیلیفونک گفتگو مکمل، امن مذاکرات پر پیش رفت کی امید

ماسکو (صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان پیر کے روز اہم ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس کا محور روس-یوکرین تنازع اور ممکنہ جنگ بندی تھا۔ یہ کال ٹرمپ نے ہفتے کو پہلے ہی اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی کوشش ہوگی کہ “خونریزی” روکی جائے اور روس و یوکرین کے درمیان امن کی راہ ہموار ہو۔ ساتھ ہی انہوں نے باہمی تجارتی امور پر بات چیت کا بھی عندیہ دیا تھا۔

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے گفتگو سے قبل کہا تھا کہ یہ رابطہ اہم ہوگا اور یہ ترکی کی ثالثی میں استنبول میں ہونے والی حالیہ روس-یوکرین بات چیت کے نتائج کی بنیاد پر ہوگا۔ پیسکوف نے زور دیا کہ روس سفارتی راستے کو ترجیح دیتا ہے اور امریکہ کی ثالثی کی کوششوں کو “خوش آئند” سمجھتا ہے، بشرطیکہ وہ واقعی امن کی جانب پیش رفت میں مددگار ہوں۔

ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اور یوکرین امن عمل کو آگے بڑھانے والی ٹیم کے اہم رکن اسٹیو وٹکوف نے اُمید ظاہر کی کہ یہ گفتگو “انتہائی کامیاب” ہوگی اور بات چیت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے میں مدد دے گی۔ ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے تنازع کے سیاسی حل، جنگ بندی، اور مستقبل میں ممکنہ امن معاہدے پر بھی تبادلہ خیال کیا ہے۔

Share it :