اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

ہم پر دباؤ ڈالنا خود امریکہ کیلئے نقصان دہ ہے، چین

Chinese foreign ministry spokesman

ہم پر دباؤ ڈالنا خود امریکہ کیلئے نقصان دہ ہے، چین

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا اگر چین کو دبانے پر مصر ہے تو اس سے صرف اس کو نقصان پہنچے گا. چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ وین بین نے چین -امریکا تعلقات کے معاملے پر نامہ نگار کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مسابقت، چین -امریکا تعلقات کا بنیادی روپ نہیں ہے۔ اگر امریکا ، چین کو دبانےپر مصر ہے تو اس سے صرف اس کو نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے امریکا پر زور دیا کہ وہ چین کے ساتھ تعاون کرے تاکہ چین -امریکا تعلقات کی مثبت، مستحکم اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔ وانگ وین بین نے کہا کہ چین ،امریکا اور تائیوان کے فوجی تعلقات اور تائیوان کو مسلح کرنے کی سختی سے مخالفت کرتا ہے اور امریکا پر زور دیتا ہے کہ وہ چین کے اندرونی معاملات میں مداخلت بند کرے۔

Share it :