آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور امریکی سینٹکام کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رابطے میں علاقائی استحکام، دفاع اور سکیورٹی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ اپنے تعلقات کو اہمیت دیتا ہے اور امریکا کے ساتھ مشترکہ مفادات کی بنیاد پر کثیر الجہتی باہمی تعلقات کو بڑھانے کا خواہاں ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ٹیلیفونک رابطے میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کیا گیا۔

Advertisement

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کا اعتراف کیا اور علاقائی استحکام میں پاکستان کے کردار کو سراہا ہے۔