رمضان سے قبل ایندھن مہنگا، پیٹرول 5 اور ڈیزل 7.32 روپے فی لیٹر اضافہ

Pakistani petrol pump Pakistani petrol pump

رمضان سے قبل ایندھن مہنگا، پیٹرول 5 اور ڈیزل 7.32 روپے فی لیٹر اضافہ

اسلام آباد (صداۓ روس)
حکومت نے رمضان المبارک کے آغاز سے ایک ہفتہ قبل عوام کیلئے ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا۔ پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ پندرہ روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 258.17 روپے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فی لیٹر کا نمایاں اضافہ کیا گیا، جس کے بعد ڈیزل 275.70 روپے فی لیٹر کی سطح پر پہنچ گیا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 فروری سے فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔ یہ رد و بدل آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی کی سفارشات پر حکومت کے پندرہ روزہ جائزے کے بعد کیا گیا۔

Advertisement

ماہرین کے مطابق ڈیزل مہنگا ہونے سے ٹرانسپورٹ، زرعی سرگرمیوں اور بجلی کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوگا، جس کے نتیجے میں اشیائے ضروریہ خصوصاً خوراک کی قیمتوں پر دباؤ بڑھ سکتا ہے۔ صارفین حلقوں کا کہنا ہے کہ رمضان کے قریب ایندھن مہنگا ہونے سے گھریلو بجٹ مزید متاثر ہوگا، جبکہ عوام پہلے ہی بجلی اور گیس کے بلند نرخوں اور محدود آمدنی کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔