اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

راولپنڈی میں بارشوں سے تباہی، پانی گھروں میں داخل

Rain in Pakistan

راولپنڈی میں بارشوں سے تباہی، پانی گھروں میں داخل

اسلام آباد(صداۓ روس)
راولپنڈی کے علاقے گلشن اقبال، دھمیال روڈ کے قریب ایک شخص برساتی نالے میں بہہ گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈوبنے والے شخص کی تلاش کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق بارش کے باعث نالے کے قریب پھسلن ہوئی جس کے نتیجے میں شخص کا پاؤں سلپ ہوا اور وہ تیز بہاؤ میں بہہ گیا۔ ملک کے مختلف علاقوں چ جاری شدید بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں بھی رات بھر موسلادھار بارش ہوتی رہی، جس کے باعث دریائے نیلم اور قریبی ندی نالوں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو چکی ہے۔ حکام نے نشیبی علاقوں میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری کر دیا ہے۔

Rain in Pakistan

ادھر جہلم میں بھی رات سے جاری بارش کے نتیجے میں ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہو چکی ہے، جس سے متعدد دیہات زیر آب آ گئے ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق کئی مقامات پر لوگ پانی میں پھنس گئے ہیں اور ان کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ حالات کے پیش نظر ریسکیو آپریشن کے لیے پاک فوج کی مدد طلب کر لی گئی ہے۔ ریسکیو اور سول ڈیفنس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں اور نشیبی علاقوں سے فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔

Share it :