سلیم بیگ ایک بار پھر چیئرمین پیمرا تعینات

وفاقی کابینہ کی جانب سے سلیم بیگ کی ایک سال کیلئے دوبارہ چیئرمین پیمرا تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق سلیم بیگ کی بطور چیئرمین پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی دوبارہ تقرری کی منظوری دے دی گئی ہے، وفاقی کابینہ نے چیئرمین پیمرا کی تعیناتی کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔

چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی چار سالہ تقرری کی مدت 28 جون کو ختم ہوگئی تھی۔

Advertisement

چیئرمین پیمرا سلیم بیگ کی چار سالہ مدت ختم ہونے کے بعد سے یہ عہدہ خالی تھا۔