خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

رینڈیئر روشنی اور اندھیرے کے مطابق آنکھوں کا رنگ بدلنے والا واحد ممالیہ جانور

deer

رینڈیئر روشنی اور اندھیرے کے مطابق آنکھوں کا رنگ بدلنے والا واحد ممالیہ جانور

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)
قطبِ شمالی کے سرد و ویران خطوں میں پائے جانے والے رینڈیئر یا کیریبو میں ایک ایسی نایاب خصوصیت موجود ہے جو دنیا کے کسی اور ممالیہ میں نہیں پائی جاتی — یہ جانور موسم کے ساتھ اپنی آنکھوں کا رنگ بدل لیتا ہے۔ گرمیوں میں جب سورج مسلسل روشنی برساتا ہے، ان کی آنکھوں کا رنگ سنہری ہوجاتا ہے، جبکہ طویل اور تاریک سردیوں میں یہ رنگ گہرے نیلے میں تبدیل ہو جاتا ہے۔ یہ حیران کن تبدیلی صرف رنگ کی خوبصورتی نہیں بلکہ بقا کا ایک مؤثر ہتھیار ہے جو انہیں انتہائی روشنی اور کم روشنی والے ماحول میں بہتر دیکھنے کی صلاحیت دیتا ہے۔ یہ عمل آنکھ کے اندر موجود ایک خاص تہہ، “ٹاپیٹم لوسیڈم” میں ہوتا ہے۔ یہ تہہ روشنی کو منعکس کرکے جانور کو اندھیرے میں دیکھنے میں مدد دیتی ہے۔ گرمیوں میں یہ تہہ سنہری روشنی منعکس کرتی ہے، جو تیز روشنی اور چمک میں دیکھنے کو آسان بناتی ہے۔ سردیوں میں جب آرکٹک اندھیروں میں ڈوبا ہوتا ہے، رینڈیئر کی پتلیاں زیادہ دیر تک پھیلی رہتی ہیں جس سے آنکھ کے اندر دباؤ بڑھ جاتا ہے۔ یہ دباؤ “ٹاپیٹم لوسیڈم” کی ساخت کو بدل دیتا ہے اور وہ نیلی روشنی منعکس کرنے لگتا ہے، جو سرد اور مدھم روشنی والے ماحول کے لیے مثالی ہے۔

سائنسدانوں کے مطابق یہ رنگ بدلنے کی صلاحیت رینڈیئر کو برف اور برفانی طوفانوں میں بہتر نظر آنے میں مدد دیتی ہے، تاکہ وہ خوراک تلاش کرنے اور شکاریوں سے بچنے میں کامیاب رہیں۔ تحقیق کے مطابق یہ ایک نایاب حیاتیاتی انجنئیرنگ کی مثال ہے جو قدرت نے خاص طور پر اس جانور کو قطبِ شمالی کی کٹھن زندگی کے لیے عطا کی ہے۔

شئیر کریں: ۔