Connect with us

شوبز

معروف اداکار افضال احمد لاہور میں انتقال کرگئے

Published

on

معروف اداکار افضال احمد لاہور میں انتقال کرگئے

معروف اداکار افضال احمد لاہور میں انتقال کرگئے

اسلام آباد (صداۓ روس)
پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار افضال احمد جمعے کو پنجاب کے شہر لاہور میں انتقال کر گئے ہیں۔ لاہور جنرل ہسپتال کی اتنظامیہ نے ان کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ افضال احمد پچھلے کچھ عرصے سے فالج کا شکار تھے اور انہیں برین ہیمبرج کے باعث تشویشناک حالت میں سپتال منتقل کیا گیا تھا۔ پنجاب کے وزیر اعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے بھی افضال احمد کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار نے اردو اور پنجابی فلموں میں اپنے فن کا سکہ جمایا اور وہ اپنے پیچھے لازوال اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑ گئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر بھی صارفین افضال احمد کی اداکاری کو یاد کرتے ہوئے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کر رہے ہیں۔

امین رحمان نے اپنی ایک ٹویٹ میں ان کی موت کو ایک ’دکھ بھری‘ خبر دیتے ہوکہا کہ ’افضال احمد اپنے آپ میں ایک ادارہ تھے اور ان کی ڈائیلاگ ڈیلیوری عمدگی کی مثال ہوا کرتی تھی۔‘ دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین افضال احمد کو علاج کی اچھی سہولیات نہ دینے پر حکومتی حکام سے بھی ناراض نظر آرہے ہیں۔
احمد فرہاد نامی صارف نے سپتال میں افضال احمد کی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’پنجاب کے دارالحکومت اور منی پیرس میں یہ صاحب اسلوب اور لیجنڈ اداکار افضال احمد کا حال ہے جنہیں سخت ایمرجنسی میں بھی ایک دوسرے مریض کے ساتھ لٹایا گیا ہے۔

تازہ ترین

19 زبانوں میں گانے والی ایوارڈ یافتہ بھارتی گلوکارہ مردہ حالت میں پائی گئیں

Published

on

(صدائے روس)
چینائی: بھارت میں 80 کی دہائی کی مقبول گلوکارہ وانی جےرام اپنے گھر میں مردہ حالت میں پائی گئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق گلوکارہ کے گھر کام کرنے والی ماسی نے صبح بار بار گھنٹی بجانے کے باوجود دروازی نہ کھولنے پر وانی جے رام کی بہن کو بلایا جن کے پاس گھر کی متبادل چابی بھی تھی۔

ڈپلی کیٹ چابی کی مدد سے دروازہ کھول کر اہل خانہ جب گھر میں داخل ہوئے تھے ماضی کی مقبول گلوکارہ فرش پر گری ہوئی تھیں اور ان کے سر سے خون بہہ رہا تھا۔

گلوکارہ وانی جے رام کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ ابھی یہ واضح نہیں کہ گلوکارہ نے خودکشی کی یا وہ حادثاتی طور پر گر کر ہلاک ہوگئیں۔

پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی۔لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے 19 زبانوں میں گیت گانے والی گلوکارہ وانی جے رام نے 1971 میں کیریئر کا آغاز کیا اور تین بار بھارت کا نیشنل فلم ایوارڈ بھی حاصل کیا۔ انھوں نے تقریباً 10 ہزار سے زائد گیت گائے تاہم کافی عرصے سے گلوکاری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

Continue Reading

ٹرینڈنگ