ماسکو(انٹرنیشنل ڈیسک)
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا چین کے ساتھ اقتصادی یا فوجی تصادم پیدا کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں رکھتا، کیونکہ اس طرح کا تنازع دونوں ممالک اور پوری دنیا کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتا ہے۔ روبیو نے فاکس نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ “امریکا اور چین کے درمیان کوئی بھی تنازع — خواہ اقتصادی ہو یا خدانخواستہ فوجی — دونوں ممالک اور دنیا کے لیے تباہ کن ہوگا۔” انہوں نے کہا کہ واشنگٹن کو اپنے مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے بیجنگ کے ساتھ تعلقات استوار کرنے کی ضرورت ہے، جس میں مسابقت اور کشیدگی سے بچنے کے درمیان توازن برقرار رکھا جائے۔
اس سے قبل 22 جولائی کو روبیو سے ملاقات کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے امریکی نمائندے سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ چین کے بنیادی مفادات کا احترام کریں اور ‘ایک چین’ کے اصول پر عمل کریں۔ چینی وزارت خارجہ نے بتایا کہ منیلا سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی سفارتی گفتگو کا مقصد اسٹریٹجک استحکام کو مضبوط کرنا اور بیجنگ میں دونوں رہنماؤں کی حالیہ تاریخی ملاقات کے بعد دو طرفہ تعلقات میں رکاوٹوں کو دور کرنا تھا۔