پاکستان
روس پاکستان میں گیس فراہمی کے لئے پائپ لائن کی تعمیر پر رضامند

روس پاکستان میں گیس فراہمی کے لئے پائپ لائن کی تعمیر پر رضامند
اسلام آباد(صداۓ روس)
پاک روس بین الحکومتی کمیشن (آئی جی سی) ورکنگ گروپس بنانے اور توانائی، تیل ،گیس سمیت مختلف شعبوں میں دونوں ممالک کے درمیان موجودہ تعاون کو آگے بڑھانے کے سلسلے میں مختلف معاہدوں پر دستخط کرنے کے لئے روسی وفد پاکستان میں موجود ہے. روسی وفد کی سربراہی کرنے والے روسی وزیر توانائی نکولائی شولگینوف نے پی ٹی وی ورلڈ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ماسکو پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن کی تعمیر سے متعلق اسلام آباد کے ساتھ دستاویزات پر دستخط کرنے کے لیے تیار ہے۔ روسی وزارت توانائی نے کہا کہ کسٹم تعاون کے حوالے سے ہم توقع کرتے ہیں کہ آج دو دستاویزات پر دستخط ہوں گے۔
دونوں ممالک کے درمیان ٹرانسپورٹ کے شعبے میں بھی بات چیت پر پیش رفت ہوئی ہے، اس کے علاوہ دونوں ممالک کے وفود نے پاکستان کو درپیش توانائی کے مسائل پر بھی توجہ مرکوز کی ہے.
پاکستان
صدر پاکستان پیپلزپارٹی برطانیہ محسن باری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔

دبئی (صدائے روس) – صدر پاکستان پیپلز پارٹی گلف و مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس کی رہائش گاہ پر وومن ڈے کے موقع پر صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیا۔
جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماوں اور جیالوں نے شرکت کی اس موقع پر خواتین کہ کثیر تعداد بھی موجود تھی۔
صدر پاکستان پیپلز پارٹی برطانیہ محسن باری نے کہا کہ خواتین کا کردار پاکستان بنانے میں انتہائی اہم تھا اور اس کے بعد پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بھی خواتین کا انتہائی اہم کردار ھے۔
پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ خواتین کے تحفظ اور حقوق کے لیے آواز بلند کی اسلامی دنیا کی پہلی خاتون وزیراعظم محترمہ بے نظیر بھٹو تھیں۔
اس موقع پر سینئر نائب صدر خواتین ونگ عائشہ منیر ہانس ، سیکرٹری اطلاعات نجمہ جیلانی ، فوزیہ اظہار ، رومہ بٹ و دیگر نے شرکت کی اور خواتین کے عالمی دن کے موقع پر کیک کاٹا۔
جن رہنماؤں نے شرکت کی ان میں ملک اسلم ، عرفان قمر گوندل ، شفیق الرحمان صدیقی ، رضوان عبداللہ ، محمد ارشد بٹ ، ملک خرم شہزاد اعوان، علی ناگی ، میاں فرحان جمیل ، فرحان جمیل اور حسیب منیر شامل تھے
- انٹرنیشنل1 year ago
سری لنکا میں مہنگائی تمام حدود عبور کرگئی ہری مرچ 1700 روپے کلو
- انٹرنیشنل1 year ago
بلغاریہ کی آبادی میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی، اقوام متحدہ
- انٹرنیشنل1 year ago
ازبکستان اور تاجکستان ملک کے ہیلی کاپٹر واپس کریں ورنہ نقصان ہوگا، طالبان
- انٹرنیشنل1 year ago
امریکہ میں KFC نے نباتات سے تیار کردہ فرائیڈ چکن پیش کردیا