اہم خبریں
تازہ ترین خبریں، باخبر تجزیے، اور عالمی حالات کی جھلک — صرف "صدائے روس" پر، جہاں ہر خبر اہم ہے!

روس نے اپنے شہریوں کو بھارتی زیر تسلط کشمیر کے سفر سے روک دیا

Maria Zakharova

روس نے اپنے شہریوں کو بھارتی زیر تسلط کشمیر کے سفر سے روک دیا

ماسکو (صداۓ روس)
روس نے اپنے شہریوں کو بھارتی زیر تسلط کشمیر کے سفر سے روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روسی وزارت خارجہ نے ایک انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی زیر تسلط جموں و کشمیر میں سلامتی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث اپنے شہریوں کو اس خطے کا سفر کرنے سے اجتناب کرنا چاہیے۔ وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی زیر تسلط جموں و کشمیر میں دہشت گرد حملوں، مسلح جھڑپوں اور عدم استحکام کے خطرات بدستور موجود ہیں، لہٰذا روسی شہریوں کو وہاں سفر سے گریز کرنے کی سختی سے ہدایت دی جاتی ہے۔

روسی حکام نے اپنے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ وہ لائن آف کنٹرول کے قریبی علاقوں میں سفر نہ کریں کیونکہ یہ علاقے کشیدگی اور خطرات کا مرکز ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ بھارت کے دیگر حصوں میں سفر کرتے وقت بھی احتیاط برتی جائے اور مقامی قوانین کی مکمل پابندی کی جائے۔ یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب بھارتی زیر تسلط کشمیر میں حالیہ دنوں میں غیر ملکیوں کو نشانہ بنانے کے متعدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں، جس نے عالمی برادری میں تشویش پیدا کر دی ہے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل امریکہ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک بھی اپنے شہریوں کے لیے بھارتی زیر تسلط کشمیر کے سفر سے متعلق سخت سفری ہدایات جاری کر چکے ہیں۔

Share it :