قومی اتحاد روس کے وجود اور خودمختاری کی اساس ہے، پوتن
ماسکو(صداۓ روس)
روسی صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ قومی یکجہتی ہی روس کی خودمختاری اور ریاستی وجود کو برقرار رکھنے کا ذریعہ ہے۔ انہوں نے یہ بات یومِ قومی یکجہتی (National Unity Day) کے موقع پر ایک تقریبِ اعزاز کے دوران کہی۔ صدر پوتن نے کہا، “یقیناً یہ دن روسی شہریوں کے لیے خاص اہمیت رکھتا ہے، نہ صرف اس لیے کہ صدیوں قبل پیش آنے والے واقعات نے ملک کو محفوظ رکھا، بلکہ اس لیے بھی کہ اتحاد کا مطلب ہی اپنے ملک، خودمختاری اور ریاستی وجود کا تحفظ ہے۔ یہی آج کے حالات کا بنیادی مفہوم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تقریب میں شریک افراد نے روسی ریاست کے استحکام اور بقاء کے لیے نمایاں خدمات انجام دی ہیں، اور ان کی اس کاوش پر شکریہ ادا کیا۔