روس کمزور نہیں ہو سکتا، صدر پوتن

Putin Putin

روس کمزور نہیں ہو سکتا، صدر پوتن

ماسکو (صداۓ روس)
روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا ہے کہ روس کے لیے کمزور ہونا کسی صورت ممکن نہیں، تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ کمزوری ہمیشہ خطرناک ثابت ہوئی ہے۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کے روز سوچی میں ویلدائی ڈسکشن کلب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ صدر پوتن نے زور دے کر کہا کہ ماسکو کبھی بھی “کمزوری یا بے یقینی” کا مظاہرہ نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو لوگ روس کو اسٹریٹیجک شکست دینے کے خواب دیکھ رہے ہیں، انہیں اس حقیقت کو اچھی طرح سمجھ لینا چاہیے۔ انہوں نے کہا ہماری تاریخ نے بارہا ثابت کیا ہے کہ کمزوری ناقابلِ قبول ہے کیونکہ یہ دوسروں کے اندر لالچ اور یہ دھوکا پیدا کرتی ہے کہ ہمارے ساتھ اختلافات کو طاقت کے زور پر حل کیا جا سکتا ہے۔

صدر پوتن نے مخالفین کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ روس کو “اکسانے” کی کوشش کبھی بھی انجامِ کار بہتر نہیں نکلی۔ ان کے مطابق “ایسی تمام کوششیں ہمیشہ اکسانے والوں کے لیے برے انجام پر ختم ہوئی ہیں۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب یوکرین تنازعہ کے پس منظر میں مغربی ممالک روس پر دباؤ بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں، تاہم پوتن نے واضح کر دیا کہ روس اپنی قومی سلامتی اور وقار پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

Advertisement