چین اور روس کے تعلقات ناقابلِ شکست ہیں، شی جن پنگ

Putin with Xi Jinping Putin with Xi Jinping

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک)

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور روس کے درمیان تعلقات مستحکم، قابلِ اعتماد اور ناقابلِ شکست ہیں، جبکہ عالمی حالات میں عارضی تبدیلیاں دونوں ممالک کی شراکت داری پر اثر انداز نہیں ہو سکتیں۔ شین ژین میں روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے دوران شی جن پنگ نے کہا کہ چین اور روس کے تعلقات ہر طرح کی مشکلات کے باوجود پہاڑ کی طرح مضبوط رہے ہیں اور آج بھی اسی استحکام کے ساتھ برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات کے وسیع امکانات موجود ہیں اور عالمی حالات میں عارضی اتار چڑھاؤ ان پر اثر انداز نہیں ہوتا۔