پوتن، شی اور ٹرمپ کی ملاقات عالمی مکالمے کی ضرورت اجاگر کرے گی، کریملن

Dmitry Peskov Dmitry Peskov

ماسکو (صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن، چینی صدر شی جن پنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ سہ فریقی ملاقات پوری دنیا کو عالمی مسائل کے حل کے لیے مکالمے کی ضرورت کا پیغام دے سکتی ہے۔

ٹیلی ویژن چینل ویستی سے گفتگو کرتے ہوئے دیمتری پیسکوف نے کہا کہ چین کے شہر شین ژین میں ایشیا پیسیفک اقتصادی تعاون (اپیک) سربراہی اجلاس کے موقع پر ہونے والی یہ ملاقات ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ ملاقات پوری انسانیت کو اس ضرورت کا مضبوط پیغام دے سکتی ہے کہ موجودہ مسائل سے نکلنے کے راستے تلاش کرنے کے لیے مکالمہ ضروری ہے۔