خبریں ہوں یا تجزیے — عالمی منظرنامہ، صرف "صدائے روس" پر۔

LN

اسرائیل-فلسطین تنازعے کا واحد حل دو ریاستی فارمولہ ہے، کریملن

Dmitry Peskov

اسرائیل-فلسطین تنازعے کا واحد حل دو ریاستی فارمولہ ہے، کریملن

ماسکو(صداۓ روس)
کریملن کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ کے تنازعے کا حل صرف اسرائیل اور فلسطین کے درمیان دو ریاستی فارمولے کے تحت ممکن ہے۔ وہ تاس نیوز ایجنسی کے ایک سوال کا جواب دے رہے تھے جس میں متعدد مغربی ممالک کی جانب سے فلسطین کو تسلیم کرنے کے فیصلے پر ردعمل جاننا چاہا گیا تھا۔ پیسکوف نے کہا کہ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بنیادی قراردادوں اور اس بین الاقوامی مؤقف پر قائم ہیں جس کے تحت فلسطینی-اسرائیلی مسئلے کا حل دو ریاستی طریقہ کار پر مبنی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ماسکو اسے اس تنازعے کے حل کا “واحد ممکنہ راستہ” سمجھتا ہے، جو اس وقت اپنی تاریخ کے “سب سے سنگین اور سب سے المناک مرحلے” سے گزر رہا ہے۔

یاد رہے کہ اسرائیل نے اکتوبر 2023 سے غزہ پٹی میں فوجی کارروائی جاری رکھی ہوئی ہے جس کے نتیجے میں اب تک 65 ہزار 200 سے زیادہ افراد ہلاک اور ایک لاکھ 66 ہزار سے زائد شہری زخمی ہو چکے ہیں۔ گزشتہ دنوں آسٹریلیا، برطانیہ اور کینیڈا کے وزرائے اعظم نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا، جس کے بعد پرتگال کے وزیرِ خارجہ نے بھی یہی قدم اٹھای

شئیر کریں: ۔